عالمی اختراعی اشاریے 2024 میں بھارت اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے 133 عالمی معیشتوں میں اب 39 ویں مقام پر آگیا ہے۔

عالمی اختراعی اشاریے 2024 میں بھارت اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے 133 عالمی معیشتوں میں اب 39 ویں مقام پر آگیا ہے۔

کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اعلان کیا ہے کہ وسطی اور جنوبی ایشیا کے خطے میں 10 معیشتوں میں بھارت اول مقام پر ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب گوئل نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت اور اُن کی رہنمائی میں قابل قدر کامیابیوں کو اُجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کم متوسط آمدنی والی معیشتوں میں سرفہرست ہے جبکہ عالمی دانشورانہ املاک تنظیم اور سائنس اور ٹکنالوجی Cluster درجہ بندی میں چوتھے مقام پر ہے۔

عالمی اختراعی اشاریے کی درجہ بندی میں بھارت کا اوپر آنا ایک نمایاں پیشرفت ہے کیونکہ بھارت 2015 میں 81ویں مقام پر تھا۔

عالمی دانشورانہ املاک تنظیم کے جائزے کے مطابق سوئٹزرلینڈ، سوئیڈن، امریکہ، سنگاپور اور برطانیہ دنیا کی سب سے زیادہ اختراعی معیشتیں ہیں، جبکہ چین، ترکی، بھارت، ویتنام اور فلیپینز اُن ملکوں میں شامل ہیں جو گزشتہ 10 سال میں تیزی کے ساتھ اوپر آئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں