طلباء کے ساتھ بات چیت پر مبنی آٹھواں پریکشا پہ چرچہ پروگرام، اِس مرتبہ ایک نئے فارمیٹ کے ساتھ ہوگا، جس کے 8 ایپی سوڈ ہوں گے۔ یہ پروگرام اِس ماہ کی 10 تاریخ کو نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ہوگا۔ وزارتِ تعلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پروگرام کے نئے فارمیٹ کے تحت مختلف شعبوں سے وابستہ سرکردہ شخصیات طلباء سے بات چیت کریں گی اور اپنے تجربات اور معلومات سے انہیں آگاہ کریں گی۔ وزارت نے مطلع کیا ہے کہ اِس پروگرام میں ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف اسکولوں سے 36 طلباء کو منتخب کیا گیا ہے، جو وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست بات چیت کریں گے۔ اس نے مزید کہا ہے کہ پہلے ایپی سوڈ میں وزیر اعظم طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
یہ پروگرام دور درشن Swayam،Swayam Prabha، پی ایم او کے یو ٹیوب چینل، وزارتِ تعلیم اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سوشل میڈیا چینلوں پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ x