August 27, 2024 9:28 PM

printer

طبی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد اور اہلکاروں کے تحفظ، سلامتی اور کام کرنے کے حالات سے متعلق سفارشات کے لیے سپریم کورٹ نے جو، قومی ٹاسک فورس بنائی ہے، اُس کی پہلی میٹنگ آج ہوئی

طبی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد اور اہلکاروں کے تحفظ، سلامتی اور کام کرنے کے حالات سے متعلق سفارشات کے لیے سپریم کورٹ نے جو، قومی ٹاسک فورس بنائی ہے، اُس کی پہلی میٹنگ آج ہوئی۔ کابینہ سکریٹری نے میٹنگ کی صدارت کی، جس میں داخلہ سکریٹری اور صحت سکریٹری سمیت تمام ممبر موجود تھے۔ میٹنگ میں مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہئ خیال کیا گیا اور ممبروں نے اپنے اپنے سفارشات پیش کئے۔ صحت کی مرکزی وزارت نے ملک بھر کے لوگوں اور مختلف متعلقہ فریقین سے مشورہ حاصل کرنے کیلئے اپنی ویب سائٹ پر Suggestions to NTF نامی ایک قومی پورٹل تشکیل دیا ہے۔
قومی پورٹل نے آج سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اہم متعلقہ فریقوں اور پورٹل پر موصول ہونے والی سفارشات کو وزارتِ صحت مزید تبادلہئ خیال کیلئے قومی ٹاسک فورس کے سامنے رکھے گی۔ صحت کے مرکزی سکریٹری NTF کے ممبروں کے ساتھ مل کر مختلف اہم متعلقہ فریقوں کے ساتھ مزید صلاح ومشورہ کریں گی۔ NTF ممبروں نے بتایا کہ مختلف متعلقہ فریقوں نے براہِ راست اُن سے رابطہ کیا ہے اور اُنھیں الگ الگ لوگوں سے تقریباً تین سو سے چار سو مشورے حاصل ہوئے ہیں۔
ریاست کے چیف سکریٹریوں اور DGPs کے ساتھ بھی میٹنگ کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی جائے گی تاکہ طبی پیشہ وروں کی سکیورٹی سے متعلق قلیل مدتی اقدامات پر تبادلہئ خال کیا جاسکے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری اور مرکزی صحت سکریٹری مشترکہ طور پر میٹنگ کی صدارت کریں گی۔وزارت نے ریاستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ریاست کے طبی اداروں میں موجود سکیورٹی کے اقدامات کی تفصیلات فراہم کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں