August 27, 2024 11:34 AM

printer

طبی شعبے سے وابستہ افراد اور اہلکاروں کے تحفظ، سلامتی اور کام کرنے کے حالات سے متعلق قومی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ آج ہونے والی ہے۔

طبی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد اور اہلکاروں کے تحفظ، سلامتی اور کام کرنے کے حالات سے متعلق سفارشات کے لیے سپریم کورٹ نے جو، قومی ٹاسک فورس بنائی ہے، اُس کی پہلی میٹنگ آج ہونے والی ہے۔ کابینہ سکریٹری اس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

ٹاسک فورس کے ارکان میں مرکزی داخلہ سکریٹری، نیشنل میڈیکل کمیشن کے چیئرپرسن، سرجن وائس ایڈمیرل R.Sarin، ایمس کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایم شری نواس اور ایمس کےNeurology  محکمے کی سابق پروفیسر ڈاکٹر پدما سری واستو شامل ہیں۔

عدالت عالیہ نے کولکاتہ کے آر۔جی۔کر میڈیکل کالج اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے طبی پیشہ ور افراد کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے قومی ٹاسک فورس قائم کی تھی۔ سپریم کورٹ نے ٹاسک فورس کو ہدایت دی تھی کہ وہ تین ہفتے کے اندر اندر عبوری رپورٹ اور دو مہینے کے اندر اندر حتمی رپورٹ پیش کرے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں