August 3, 2024 9:39 PM

printer

صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں ایک ہوٹل میں ہوئے خودکش بم حملے اور گولیوں سے کئے گئے حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں

صومالیہ میں مقامی حکام نے آج تصدیق کی ہے کہ راجدھانی موغادیشو میں سمندر کے کنارے ایک ہوٹل میں خود کش بم حملے اور فائرنگ میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 126 زخمی ہوئے ہیں۔ القاعدہ سے وابستہ مسلح گروپ الشباب نے اپنی تنظیم سے منسوب ایک ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے کل Lido Beach پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ الشباب کا صومالیہ کے جنوبی اور وسطی حصوں کے ایک بڑے علاقے پر کنٹرول ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان Abdifatah Adan Hassan نے کہا ہے کہ سکیورٹی دستوں نے 5 دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ہوٹل میں پھنسے شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور سکیورٹی دستوں نے اُس علاقے میں کھڑی ایک گاڑی میں رکھے دھماکہ خیز مادے کو ناکارہ بنا دیا۔
مزید تحقیقات جاری ہیں۔ صومالیہ کے وزیر اعظم Hasan Ali Khaire نے سوشل میڈیاپر اِس حملے کی مذمت کی ہے اور ہلاک ہونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں