صومالیہ میں، امریکی فوج نے گذشتہ رات اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملے کیے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کار کے دوران کسی افریقی ملک پر کیا گیا یہ پہلا حملہ ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ISIS کے ایک سرکردہ منصوبہ ساز اور بھرتی کرنے والے شخص کو نشانہ بناکر یہ حملہ کیا گیا تھا۔
پینٹاگن نے اشارہ دیا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق اس حملے میں متعدد کارندے مارے گئے ہیں۔ پینٹاگن نے یہ بھی کہا ہے کہ اس حملے میں کسی بھی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
وزیر دفاع Pete Hegseth نے کہا کہ US افریقہ کمانڈ کی جانب سے کیے گئے اس حملے کی ہدایت صدر ٹرمپ کے ذریعے دی گئی تھی اور اسے صومالیہ کی حکومت کا تعاون بھی حاصل تھا۔