کانگریس نے بجٹ کی یہ کہتے ہوئے تنقید کی ہے کہ یہ بجٹ امیدوں پر پورا نہیں اترتا اور نہ ہی اس سے آمدنی کا فرق ختم ہوتا ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ بجٹ میں MG نریگا کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔ البتہ جناب تھرور نے، بجٹ میں Angel ٹیکس کو ختم کئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مرکزی بجٹ پر یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی ہے کہ یہ بجٹ افراطِ زر اور بے روزگاری کے مسائل کو دور کرنے میں ناکام ہے۔
دوسری طرف صنعتی گھرانوں نے 2024-25 کے مرکزی بجٹ کا خیر مقدم کیا۔
نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے FICCI کے صدر Anish Shah نے بجٹ کی تعریف کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بجٹ ترقی پر مرکوز ہے، جس میں نوجوانوں، خواتین اور کسانوں سمیت بہت سے شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔CII کے صدر سنجیو پوری نے، 2024-25 کے مرکزی بجٹ کو ترقی پر مرکوز بجٹ قرار دیا ہے۔ انھوں نے نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اِس بجٹ سے معیشت کی ترقی کو مزید رفتار فراہم ہوگی۔
ایسو چیم کے سکریٹری جنرل دیپک سود نے مرکزی بجٹ کو ایک متوازن بجٹ قرار دیا ہے جس میں سبھی پہلوؤں کا خیال رکھا گیا ہے۔
Site Admin | July 23, 2024 9:49 PM