July 23, 2024 9:55 AM

printer

صنعتوں کی آل انڈیا ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ اقتصادی جائزے میں اس سال جی ڈی پی کی شرح نمو چھ اعشاریہ پانچ سے سات فیصد رہنے کا تخمینہ لگاکر بھارتی معیشت کی امید افزا تصویر پیش کی گئی ہے

صنعتوں کی آل انڈیا ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ اقتصادی جائزے میں اس سال جی ڈی پی کی شرح نمو چھ اعشاریہ پانچ سے سات فیصد رہنے کا تخمینہ لگاکر بھارتی معیشت کی امید افزا تصویر پیش کی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر وجے Kalantri نے ایک بیان میں کہاکہ اقتصادی جائزے میں MSMEs کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر درست شناخت کی گئی ہے اور اس شعبے میں بندشیں ختم کرنے اور ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر Kalantri نے معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے امرت کال میں پالیسی کو ازسرنو آگے بڑھانے کیلئے چھ شعبوں پر توجہ دینے کیلئے اس سروے کی تعریف کی۔ ان چھ شعبوں میں زراعت، MSMEs،  پرائیویٹ سرمایہ کاری، Green Transition کیلئے مالی مدد، تعلیم اور روزگار میں فرق کو حل کرنا اور حکومت کی پالیسیوں کے موثر نفاذ کیلئے ملکی صلاحیت سازی شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ سروے میں بھارت کو دنیا کی مالی خدمات کا مرکز بننے کی توقع کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں