ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 4, 2025 9:58 AM

printer

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ سرحدی حفاظتی سمجھوتے پر محصولات کی عمل آوری میں ایک مہینے کی تاخیر کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ سرحدی حفاظتی سمجھوتے پر اتفاق کے بعد میکسیکو پر اعلان کردہ  محصولات کی عمل آوری میں ایک مہینے کی تاخیر کا اعلان کیا ہے۔ تاہم چین پر عائد محصولات آج سے نافذ ہوجائیں گی۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کے دوران، انہوں نے سرحدی حفاظت کے معاملے پر اضافی تعاون کا عہد کیا ہے۔ جناب ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا، ایک اعشاریہ تین ارب امریکی ڈالر لاگت کے امریکی سرحدی منصوبے پر عمل کررہا ہے، جس میں نئے ہیلی کاپٹروں، ٹیکنالوجی اور اہلکاروں کا استعمال کرتے ہوئے امریکی ساجھیداروں کے ساتھ قریبی تال میل کے ذریعہ سرحد کو محفوظ کرنے کا منصوبہ ہے۔ اِن اضافی اقدامات کا مقصد ممنوعہ Fentanyl نامی منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔ اس سے پہلے جناب   ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی میکسکو کی صدر Claudia Sheinbaum کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی ہے، جو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دس ہزار فوجی بھیجنے پر راضی ہوگئی ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں