امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکیٹیو حکم نامہ پر دستخط کیے ہیں، جس کے مطابق خواتین کے کھیلوں سے مردوں کو الگ کردیا گیا ہے اور ٹرانس جینڈر خواتین اور لڑکیوں کو بھی خواتین کے کھیلوں میں مقابلے سے ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ حکم نامے میں ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان اسکولوں کو فراہم کی جانے والی وفاقی فنڈنگ واپس لے لیں، جو اس کی تعمیل سے انکار کریں۔ حکم نامے میں محکمہ خارجہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بین الاقوامی اولمپک IOC پر زور دے کر کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اس طرح کی تبدیلی کرے اور اہمیت کا تعین جنس کے مطابق کرے نہ کہ صنفی شناخت یا Testosterone میں کمی کے مطابق۔ کل امریکہ میں لڑکیوں اور خواتین کے کھیلوں سے متعلق قومی دن کے موقع پر اس حکم نامے پر دستخط کیے گئے۔x
Site Admin | February 6, 2025 3:18 PM
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے کھیلوں سے مردوں کو الگ کرنے اور ٹرانس جینڈر خواتین اور لڑکیوں کو بھی خواتین کے کھیلوں میں مقابلے سے ممنوع قرار دیئے جانے کے ایک ایگزیکیٹیو حکم نامہ پر دستخط کیے ہیں۔
