صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راجستھان کے Mount Abu میں ”صاف ستھرے اور صحتمند سماج کیلئے روحانیت“ کے موضوع پر عالمی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقعے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے ہر شخص پر زور دیا کہ وہ مرکزی حکومت کی شجرکاری مہم ”ایک پیڑ ماں کے نام“ میں حصہ لے۔
صدرِ جمہوریہ مرمو نے کہا کہ لوگوں کو گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی کی حقیقتوں کا بھی سامنا کرنا چاہئے اور اُن سے فیصلہ کن اقدام اٹھانے پر زور دیا۔ انھوں نے حکومت کی طرف سے کیمائی کھادوں کے بجائے قدرتی کھادوں کے استعمال سے قدرتی کاشتکاری کی حوصلہ افزائی پر خوشی کا اظہار کیا۔
Site Admin | October 4, 2024 9:48 PM