آج ملک بھر میں یومِ اساتذہ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن سابق صدر جمہوریہ اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلی کے وگیان بھون میں 82 اساتذہ کو قومی ایوارڈس عطا کریں گی۔ آکاشوانی دلی سہ پہر چار بج کر دس منٹ سے تقریب کو براہِ راست نشر کرے گا۔ اِسے ایف ایم گولڈ، اندرپرستھ اور آکاشوانیLive نیوز 24×7 پر سنا جاسکے گا۔ یہ پروگرام آکاشوانی کے یوٹیوب چینل، آکاشوانی AIR، پر بھی براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ تعلیم کی وزارت کا اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ ملک کے بہترین اساتذہ کو قومی ایوارڈس سے سرفراز کرنے کے لیے اساتذہ کے دن کے موقع پر ہر سال ایک قومی سطح کی تقریب منعقد کرتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ یہ موقع اُن سبھی اساتذہ کے تئیں تشکر کے اظہار کرنے کا ہے، جنہوں نے نوجوانوں ذہنوں کو سمت عطا کی۔ انہوں نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھاکرشنن کو اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت بھی پیش کیا، جسے یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے اساتذہ کو ایک خط بھی لکھا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ علم اور رہنمائی کے ذریعہ طالب علموں کی زندگیوں کو سمت عطا کرنے میں اُن کا رول انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ طالب علموں کو ملک کا ایک ذمہ دار اور باصلاحیت شہری بنانے میں بھی اساتذہ ایک کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔
Site Admin | September 5, 2024 3:05 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو یوم اساتذہ کے موقع پر 82 اساتذہ کو قومی ایوارڈس عطا کریں گی
