صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 78ویں یوم آزادی سے قبل آج شام سات بجے ملک سے خطاب کریں گی۔ اُن کی یہ تقریر آکاشوانی کے پورے نیٹ ورک پر ہندی میں نشر کی جائے گی۔ ساتھ ہی دُوردرشن کے سبھی چینلس پر اِسے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اِس کے بعد اُن کا خطاب انگریزی میں ہوگا۔ دُوردرشن پر ہندی اور انگریزی میں اُن کے خطاب کے بعد علاقائی چینل اِسے علاقائی زبانوں میں نشر کریں گے۔ آکاشوانی سے صدر جمہوریہ کے خطاب کو متعلقہ علاقائی نیٹ ورک پر علاقائی زبانوں میں رات ساڑھے نو بجے نشر کیا جائے گا۔
Site Admin | August 14, 2024 2:17 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو یوم آزادی سے قبل آج شام ملک سے خطاب کریں گی
