صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کَل نئی دلّی میں پانچویں قومی واٹر ایوارڈ 2023 پیش کریں گی۔ جل شکتی کی مرکزی وزارت نے 9 زمروں میں 38 انعامات کا اعلان کیا ہے، جن میں بہترین ریاست، بہترین ضلع، بہترین گاؤں پنچایت، بہترین شہری مقامی بلدیہ، بہترین آبی استعمال کی تنظیم اور بہترین سول سوسائٹی شامل ہیں۔
بہترین ریاست کے زمرے میں اڈیشہ کو پہلا انعام جبکہ اترپردیش کو دوسرا اور گجرات اور پڈوچیری کو مشترکہ طور پر تیسرا انعام دیا گیا ہے۔ مخصوص زمروں میں ہر ایک انعام یافتگان کو ایک توصیفی سند، ایک تمغہ اور نقد رقم دی جائے گی۔ وزارت نے کہا ہے کہ سرکار قومی سطح پر پانی کے انتظام وانصرام اور تحفظ کے بارے میں بیداری کرنے کیلئے ایک جامع مہم چلا رہی ہے۔
Site Admin | October 21, 2024 9:29 PM