August 10, 2024 9:48 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو Timor Leste کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو آج Dili میں صدارتی محل میں Timor Leste کے صدر Jose Ramos Horta نے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ Grand Collar of Order of Timor Leste سے سرفراز کیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے وہاں کے صدر Horta اور وزیر اعظم Gusmao کے ساتھ باہمی اشتراک پر بات چیت کی۔ اپنے ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تبادلہ خیال کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بھارت اور Timor Leste کا دوستی کا مضبوط رشتہ ہے اور جمہوریت کے تئیں اُن کا یکساں عہد ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے وہاں کے وزیر اعظم Gusmao کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی، جس میں پرساربھارتی اور Timor Leste کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے درمیان اشتراک، سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے اہلکاروں کیلئے ویزا کی ضرورت ترک کرنے اور ثقافتی تبادلے کے پروگرام کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے Timor Leste کے صدر Ramos Horta کے زیر اہتمام The Horta Show میں شرکت کی۔ انھوں نے Dili میں ایک شہری استقبالیہ میں وہاں رہنے والے بھارت نژاد افراد اور Friends of India کے ساتھ گفتگو کی۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ دونوں ملکوں نے جمہوریت کے تئیں اپنے مشترکہ عہد اور ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ملکوں کی تشویش اجاگر کرنے کے اپنے عزم کو دوہرایا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایک غیر رسمی عوامی بات چیت میں شرکت کی، جس کی میزبانی، Timor Leste کے صدر نے کی تھی، جس میں دونوں صدور نے اِس بارے میں بات چیت کی کہ کیسے صدر مرمو، ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور پھر وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی صدر بنیں۔
بعد میں وہاں آباد بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہا کہ دنیا بھر میں آباد بھارتی شہریوں نے واسو دھیو کٹمبکم کی خصوصیات کو نمایاں کیا اور اُس ملک کی ترقی کا حصہ بنے، جس میں وہ رہ رہے ہیں۔ انھوں نے Timor Leste کی ترقی میں اشتراک کیلئے بھارتی برادری کی ستائش کی۔
بھارت نے آئندہ مہینوں میں آسیان میں Timor Leste کی شمولیت کا خیر مقدم کیا اور Timor Leste نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کیلئے اپنی حمایت اعادہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں