ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 15, 2024 9:58 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو الجیریا کی راجدھانی Algiers میں آج Sidi Abdellah سائنس اینڈ ٹیکنالوجی Pole یونیورسٹی کی جانب سے پولیٹیکل سائنس میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو الجیریا کی راجدھانی Algiers میں آج Sidi Abdellah سائنس اینڈ ٹیکنالوجی Pole یونیورسٹی کی جانب سے پولیٹیکل سائنس میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی۔ الجیریا کے اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر Kamal Baddari نے صدر جمہوریہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی۔ صدر مرمو نے اِس موقع پر کہا کہ ڈاکٹریٹ، اُن کے ملک کیلئے ایک اعزاز ہے، جو ہمیشہ ہمیشہ سے امن اور خوشحالی کو اولیت دیتا رہا ہے۔
اس سے قبل دن میں صدر جمہوریہ نے آنجہانی صدر APJ عبد الکلام کی تصویر پر اُن کی سالگرہ کے موقع پر پھول نذر کیے۔ اپنے تین ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت صدر جمہوریہ، کل Mauritania کیلئے روانہ ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں