صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا کہنا ہے کہ ملک صحیح معنوں میں اُس وقت ترقی یافتہ ہوگا جب قبائلی لوگ ترقی یافتہ ہوں گے۔ انھوں نے جن جاتیہ گورو دِوَس پر عوام مبارکباد دی ہے۔ آج شام جن جاتیہ گورو دِوَس کے موقع پر ملک سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک چاہتا ہے کہ صدیوں پرانی قبائلی برادریوں کی شناخت بنی رہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ جدید ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا جاری رکھیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ قبائلی برادریوں کے فائدے کیلئے خصوصی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں اور اِس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ اہم قومی اسکیموں کے فائدے صحیح وقت پر تمام قبائلیوں تک پہنچے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ پچھلے سال جن جاتیہ گورو دِوَس پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے شروع کئے گئے PM جن من ابھیان کا مقصد، مخصوص طور پر کمزور قبائلی گروپ PVTG برادریوں کی جامع ترقی کرنا ہے۔
صدر مرمو نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ اِس سال بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش پر مرکزی سرکار نے بھگوان برسا مُنڈا کی سرزمین سے دھرتی Aaba جن جاتی گرام اُتکرش ابھیان شروع کی ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ اِس مہم کا مقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر قبائلی فرد کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچے۔ اِس مہم کیلئے 80 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ پانچ کروڑ سے زیادہ قبائلی افراد اِس ملک گیر مہم سے مستفید ہوں گے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے ہدف کے تحت قبائلی سماج کو قلتِ دم کی بیماری سے پاک کرانے کا ہدف ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اہم بات ہے کہ پچھلی دہائی کے دوران درجِ فہرست قبائلیوں کیلئے ترقیاتی ایکشن پلان کے فنڈ میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔
جن جاتیہ گورو دِوس پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ ملک دھرتی Aaba بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کیلئے سال بھر طویل تقریبات شروع کر رہا ہے۔ عوام کی طرف سے انھوں نے بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Site Admin | November 14, 2024 9:44 PM