صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ تمام ڈاکٹروں کو اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے چند سال دیہی علاقوں کیلئے وقف کرنے چاہئیں۔ Nava رائے پور میں قائم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اینڈ آیوش کی تقسیم اسناد کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ چھتیس گڑھ جیسی ریاستیں جڑی بوٹیوں کا ختم نہ ہونے والا ذخیرہ رکھتی ہیں۔ صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ اس کی دستاویز بندی کے ساتھ ساتھ اِس پر مبنی تحقیق کو بھی فروغ دیا جانا چاہئے۔
اِس سے قبل دن میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھِلائی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کی تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ قبائلی عوام، قدرتی طرزِ زندگی سے حاصل کردہ معلومات کا ذخیرہ ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ قبائلی لوگوں کے طرزِ زندگی سے سبق لیتے ہوئے ہر کوئی ملک کی پائیدار ترقی میں نمایاں تعاون کرسکتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کی مکمل ترقی صرف اُسی وقت ممکن ہے جب ترقی کے عمل میں قبائلی عوام کی فعال شرکت ہو۔ صدر جمہوریہ نے طالب علموں کو طلائی تمغے بھی تفویض کئے۔
Site Admin | October 26, 2024 9:44 PM