ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 11, 2024 2:48 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو وِگیان بھون میں 45 انعام یافتگان کو قومی پنچایت ایوارڈ عطا کریں گی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں، وِگیان بھون میں، 2024 کے قومی پنچایت ایوارڈس عطا کریں گی۔ اِس سال مختلف زمروں کے تحت 45 افراد کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اِن زمروں سے بالکل نچلی سطح کی حکمرانی اور سماجی ترقی کے میدان میں مختلف حصولیابیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

تقریب کے دوران، پنچایتی راج کے وزیر ایک کتابچہ جاری کریں گے، جس میں انعام یافتہ پنچایتوں کے اختراعی اور بااثر طور طریقوں سے واقف کرایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں