July 28, 2024 10:25 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 9 ریاستوں میں گورنروں کی تقرری کی ہے۔ گلاب چند کٹاریہ کو پنجاب کا نیا گورنر، جبکہ سنتوش گنگوار کو جھارکھنڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کی ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی کے سابق اسپیکر Haribhau Kisanrao Bagde کو راجستھان کا گورنر، تریپورہ کے سابق نائب وزیر اعلیٰ Jishnu Dev Verma کو تلنگانہ کا گورنر، راجستھان سے سابق راجیہ سبھا رکن اوم پرکاش ماتھر کو سکم کا گورنر، سابق مرکزی وزیر سنتوش کمار گنگوار کو جھارکھنڈ کا گورنر، آسام سے سابق لوک سبھا ایم پی Ramen Deka کو چھتیس گڑھ کا گورنر، کرناٹک کے سابق وزیر C H Vijayshankar کو میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ سی پی رادھا کرشنن جو کہ فی الحال جھارکھنڈ کے گورنر ہیں، انھیں مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ اِسی طرح  گلاب چند کٹاریہ جو کہ آسام کے موجودہ گورنر ہیں، انھیں پنجاب کا گورنر اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ چنڈی گڑھ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے۔ سکم کے موجودہ گورنر لکشمن پرساد آچاریہ کو آسام کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ انھیں منی پور کے گورنر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ سابق IAS آفیسر کے کیلاش ناتھن کو پڈوچیری کا لیفٹیننٹ گورنر بنایا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں