August 15, 2024 11:04 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولیس فورس کیلئے بہادری کے 103 ایوارڈ کو منظوری دی ہے

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے یومِ آزادی کے موقع پر مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے اہلکاروں کو 103 شجاعت ایوارڈ دیئے جانے کی منظوری دی ہے۔ یہ ہیں: تین بعد از مرگ سمیت چار کیرتی چکر، چار بعد از مرگ سمیت 18 شوریہ چکر اور سینا میڈل شجاعت کیلئے ایک Bar۔ شجاعت کیلئے ایوارڈس میں دو بعد از مرگ سمیت 63 سینا میڈلس، 11 نوسینا میڈلس اور 6 وایو سینا میڈلس شامل ہیں۔ صدرِ جمہوریہ نے 39 Mention-in-Despatches کو بھی منظوری دی ہے، جن میں مختلف فوجی کارروائیوں میں گرانقدر خدمات کیلئے Army Dog Kent کو بعد از مرگ دیا جانا شامل ہے۔

ان کارروائیوں میں آپریشن رکشک، آپریشن Snow Leopard، آپریشن ساہتیہ، آپریشن حفاظت، آپریشن Orchid اور آپریشن Katchal شامل ہیں۔

صدر جمہوریہ مرمو نے بھارتی ساحلی محافظ دستے کو امتیازی خدمات کے سلسلے میں صدر کے تٹ رکشک میڈل، شجاعت کیلئے ایک تٹ رکشک میڈل اور شاندار خدمات کیلئے تٹ رکشک میڈلز کو بھی منظوری دی۔

صدر جمہوریہ نے صدر کے پولیس میڈلز برائے نمایاں خدمات اور پولیس میڈل برائے امتیازی خدمات کو بھی منظوری دی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں