September 3, 2024 9:56 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی، خواتین کی سماجی واقتصادی ترقی کے بغیر پوری طرح حاصل نہیں کی جاسکتی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خواتین سے متعلق نظریات میں تبدیلی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ ملک کی ترقی، خواتین کی سماجی واقتصادی اور تعلیمی ترقی کے بغیر پورے طور پر حاصل نہیں کی جاسکتی۔ آج شام ممبئی میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی صد سالہ تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ مرمو نے اجاگر کیا کہ بھارت کی نصف آبادی خواتین پر مبنی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں اُن کی فعال شرکت، ملک کو آگے لے جانے کیلئے ضروری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں