September 5, 2024 9:58 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ طلباء میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینا اساتذہ کا فرض ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے زور دے کر کہا ہے کہ بچے، ملک کا مستقبل ہیں اور اُن میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینا اساتذہ کا فرض ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ طلبا میں اندازِ فکر کی صلاحیت کو بڑھاوا دینا اور معاشرے کے تئیں ذمے داری کا احساس پیدا کرنا بھی اساتذہ کا فرض ہے۔ صدر جمہوریہ آج شام نئی دلّی میں 82 ٹیچرس کو 2024 کے قومی ایوارڈ عطا کرنے کے بعد اظہارِ خیال کر رہی تھیں۔ محترمہ دروپدی مرمو نے زور دے کر کہا کہ خواتین کیلئے احترام صرف الفاظ میں ہی نہیں بلکہ عملی طور پر بھی نظر آنا چاہئے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کا درجہ اُس کی ترقی کا ایک اہم پیمانہ ہوتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے ٹیچروں سے کہا کہ طلباء کی نئی نسل سے ایک ترقی یافتہ بھارت جنم لے گا۔ انھوں نے اساتذہ اور طلباء کو صلاح دی کہ وہ عالمی سطح کا اندازِ فکر اور ہنر اختیار کریں۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ عظیم ٹیچر ایک عظیم ملک کی تعمیر کرتے ہیں اور ترقی یافتہ طرز فکر کے ساتھ ہی ٹیچر ایسے لوگوں کی شخصیت نکھار سکتے ہیں جو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے کام کریں۔
ہمارے نامہ نگار نے ایوارڈ حاصل کرنے والے کچھ اساتذہ سے بات کی جنھوں نے اپنے اختراعی طرزِ فکر اور تکنیک سے طلباء کیلئے تدریس کے عمل کو سہل بنا دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں