صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ جدید ترین طبی تکنیکوں کو دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی بہبود کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ صدر جمہوریہ آج چھتیس گڑھ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز-ایمس رائے پور کی تقسیم اسناد کی تقریب میں خطاب کر رہی تھیں۔ انھوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ محروم طبقے کی خدمت کرنے کو ترجیح دیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ پچھلی دہائی کے دوران، ملک کے عوام کو یکساں صحت کوریج فراہم کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ صدر جمہوریہ چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورے پر آج رائے پور پہنچی ہیں۔
Site Admin | October 25, 2024 9:18 PM