صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت رعایتی طبی سیاحت کے ایک مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور ڈاکٹر اِس کے فروغ میں ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ وہ آج آندھرا پردیش کے Mangalgiri ایمس میں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ صدر جمہوریہ نے انسانیت کی خدمت کیلئے طبی پیشہ ور افراد کی ستائش کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ مستقل تربیت اور تحقیق پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے سب کیلئے صحت کی دیکھ بھال کی بھی وکالت کی۔
Site Admin | December 17, 2024 9:31 PM