صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا کہ بھارت سمندری نقل و حمل، جہاز سازی اور مانسون کی سمندری صلاحیت کو بڑھانے کی قابلیت کے لحاظ سے ایک قائد ملک بن گیا ہے۔ اڈیشہ کے پوری میں Blue Flag Beach پر آج شام ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کی معیشت امیدوں اور عزائم سے بھرپور ہے کیونکہ بھارت کی خوش قسمتی، شان و شوکت اور شناخت سمندروں سے ہوتی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارتی بحریہ ملک کی بحری سلامتی کو یقینی بنانے اور 2047 تک ملک کو وکست بھارت بنانے کیلئے بھرپور تعاون دینا جاری رکھے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی بحریہ ملک کی اقتصادی ترقی اور سمندری تجارت کے ذریعہ دنیا بھر میں پھیلنے کی ہماری دلچسپی کا تحفظ جاری رکھے گی۔ صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ بھارت طویل ساحلی پٹی، جزیرہ نما علاقے اور ترقی یافتہ سمندری ڈھانچے کے ساتھ ایک عظیم ملک ہے۔
پوری کے بلیو فلیگ بیچ پر بحریہ کا دن آپریشن Trident کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے، جو 1971 کی پاکستان- بھارت جنگ کے دوران ایک اہم بحری کارروائی تھی۔ اس کارروائی میں Marine کمانڈوز اور بھارتی فوج کے اہلکاروں کی مدد سے 15 سے زیادہ بحری جہاز، آبدوز اور 40 سے زیادہ طیارے شامل ہوئے تھے۔
بحریہ کے دن کی تقریب میں بحریہ کی صلاحیتوں اور بھارت کے بحری مفادات کا تحفظ کرنے کے تئیں اُس کی لگن کو اجاگر کرنے کے مقصد سے مِگ- 29K اورHawk لڑاکا طیاروں کی فضائی مشقیں، MARCOS کی جنگی مشقیں، آبدوز آپریشنز، بحری جہازوں پر طیاروں کی لینڈنگ اور جنگی جہازوں سے راکٹ فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔
پوری کے بلیو فلیگ بیچ پر منعقدہ بحریہ کے دن کی تقریبات کے دوران توقع کے مطابق ہندوستانی بحریہ کے جیٹ لڑاکا طیاروں اور ہوائی جہازوں نے اپنے شاندار پرواز کے ساتھ ساتھ شاندار فارمیشن کا مظاہرہ کیا۔ اس عظیم الشان جشن کا آغاز Hawk اے جے ٹی سے ہوا جسے ’فینٹمز‘ بھی کہا جاتا ہے یہ ہندوستانی بحریہ کے کثیر مقصدی تربیتی طیارے ہیں، ہاک تیر کے نشان کی شکل میں موجود طیارے نے اپنی قطبی حملہ کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ ایک بم پھٹنے کی چال کے تحت پیش کیا۔ ساحلی کمانڈوز یا MARCOS، جو کہ اعلیٰ تربیت یافتہ جنگجوہیں، نے طاقت اور جنگی مہارت کے ساتھ حقیقی زندگی میں یرغمال بنائے جانے والے ریسکیو آپریشن کا بھی مظاہرہ کیا جو کہ ناظرین کیلئے ایک منفرد تجربہ تھا، جو بڑی تعداد میں یومِ بحریہ کے موقع پر موجود تھے۔x