صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مالا مال ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے ساتھ ساتھ جدید ترقی کو اپناتے ہوئے ترقیاتی اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرسکتا ہے۔ حیدرآبا میں ”Koti Deepotsavam“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے سبھی کی شمولیت والی اور جامع ترقی کی جانب بھارت کی پیشرفت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وژن کو حاصل کرنے کے لیے، ہمیں مل کر آگے بڑھنا چاہیے اور وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دینا چاہیے۔
صدر جمہوریہ نے اس تقریب میں شرکت پر اپنی مسرت کا اظہار کیا، جسے انہوں نے تیلگو ثقافت اور ورثے کا جشن قرار دیا۔
تلنگانہ کے گورنر جشنو دیو ورما، کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور تلنگانہ کے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر ڈی انسویا کے علاوہ دیگر معززین اس تقریب میں موجود تھے۔ صدر جمہوریہ آج حیدرآباد کے Shilparamam میں چوتھی لوک منتھن کا باضابطہ طور پر افتتاح کریں گی۔ بین الاقوامی ثقافتی فیسٹول کا انعقاد ملک کی جنوبی ریاستوں میں پہلی مرتبہ کیا جارہا ہے۔ Pragina Vahini کے ذریعے اہتمام کردہ لوک منتھن میں تقریباً ایک درجن ملکوں کے فنکاروں، ثقافتی نمائندوں اور دانشوروں کی شرکت کا امکان ہے۔ مختلف ملکوں کی متعدد برادریوں کی ثقافت، روایت، ورثے اور ہنرمندیوں کو اجاگر کرنے کیلئے تقریباً 100 ثقافتی پروگراموں کے علاوہ ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جارہاہے۔
’لوک منتھن‘ مکالمے اور ثقافتی تبادلے کے لیے ایک دلچسپ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جو لچک اور تحفظ کی عالمی کہانیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ 2016 میں ’لوک منتھن‘ کا آغاز ہوا تھا تب سے ’لوک منتھن‘ کو Pragjna Vahini کے ذریعے مختلف ریاستوں کے مختلف مقامات پر دو سال میں ایک مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ ملک کی جنوبی ریاستوں میں پہلی مرتبہ حیدرآباد منفرد ثقافتی تبادلے کی میزبانی کر رہا ہے۔ مغربی ایشیا سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے متعدد کئی قدیم مذہبی برادریاں چوتھی لوک منتھن میں ایک ساتھ اکٹھی ہورہی ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جو حیدرآباد کے دو روزہ دورے پر ہیں، آج چوتھی لوک منتھن کا باضاطہ طور پر افتاح کریں گی۔