August 9, 2024 2:57 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں ایک متحرک جمہوریت کی مثال بن گیا ہے اور وہ جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے والا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آکلینڈ میں آج بھارتی برادری کی طرف سے دیئے گئے ایک استقبالیے سے خطاب کیا۔ اِس تقریب میں بھارتی حکومت کے وزیر مملکت George Kurian، لوک سبھا ارکان پارلیمنٹ Jugal Kishore شرما، Saumitra Khan، ہائی کمشنر Neeta  بھوشن اور بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع میں شرکت کی۔ صدر جمہوریہ نے بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا میں ایک متحرک جمہوریت کی مثال بن گیا ہے اور وہ جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیو زیلینڈ کو خاص طور پر تعلیم کے میدان میں بھارت کی ترقی میں تعاون کی مہارت اور تجربہ حاصل ہے۔ صدر مرمو نے خوشی کا اظہار کیا کہ دیوالی، اونم، ہولی اور پونگل جیسے بھارتی تہوار، نیوزیلینڈ میں جوش وخروش کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے بھارتی تہواروں، روایات اور ریت رواج کو برقرار رکھنے پر بھارتی برادری کی تعریف کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں