صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج ایک باقاعدہ تقریب میں، سکندرآباد میں باوقار کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ CDM کو President’s Colours عطا کئے۔ یہ ایوارڈ کسی بھی ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہوتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دفاع کے شعبے میں ملک کی خود کفالت اور دفاعی شراکت داری سے نہ صرف ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہوگی بلکہ اِس سے، اِس کی دفاعی عالمی شراکت داری کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ حکومت نے ’میک اِن انڈیا‘، کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور دفاعی صنعت کی راہداریوں کی تعمیر جیسے اقدامت کے ذریعے دفاعی صنعت کی، ملک کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے بہت اسے اقدامت کئے ہیں تاکہ ہمارے دفاع کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔ اِس موقعے پر صدر مرمو نے CDM کے بارے میں ایک خصوصی ڈاک Cover بھی جاری کیا۔ اِس موقعے پر تلنگانہ کے گورنر جِشنو دیو ورما نے ”Pearls of Ancient India Wisdom“ کے عنوان سے ایک کتاب کا اجرا بھی کیا۔X