صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے رانچی کے شہر Namkum میں آج ICAR، سیکنڈری زراعت کے قومی ادارے NISA کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اِس موقع پر صدر مرمو نے کہا کہ ICAR۔ NISA نے ملک میں زبردست پیداوار کے حصول میں بے مثال تعاون دیا ہے۔ اِدارے نے نہ صرف زراعت سے متعلق تحقیق و ترقی کا کام انجام دیا ہے، بلکہ اُس نے اِس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ یہ تحقیق سماج کی نچلی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
Site Admin | September 20, 2024 3:11 PM