ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 6, 2024 9:44 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج صبح اڈیشہ کے بھوبنیشور میں بھارتی آئین کے معمار بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ آج دوپہر میور بھنج ضلعے میں اپنے آبائی مقام Uparbeda کا دورہ کریں گی۔ صدر جمہوریہ اپنی آبائی ریاست اڈیشہ کے پانچ روزہ دورے پر منگل کے روز بھوبنیشور پہنچی تھیں۔
اڈیشہ کے میوربھنج ضلعے کے Uparbeda کیلئے چھ دسمبر محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔ اِس سرزمین کی بیٹی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اپنے گاؤں اپنے گاؤں آئی ہیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا شروعاتی حصہ گزارا تھا۔ Uparbeda کا پورا گاؤں اُن کے استقبال کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ مکانوں پر تازہ رنگ روغن کیا گیا ہے، سڑکیں صاف کی گئی ہیں اور دیگر سجاوٹ بھی کی گئی ہے۔ صدر جمہوریہ Uparbeda کے سرکاری پرائمری اسکول کا بھی دورہ کریں گی جہاں انہوں نے ایک طالبہ کی حیثیت سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔ مجموعی طور پر صدر جمہوریہ کیلئے یہ جذباتی لمحات ہوں گے اور یہاں گزارا گیا ہر لمحہ انہیں یاد آئے گا۔ وہ اپنے آبائی گھر بھی جائیں گی اور اپنے کنبے کے افراد سے بھی ملیں گی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کَل Bangriposi میں Bangiriposi سے Gorumahisani تک، Badampahad سے Keonjhar تک اور Budamora سے Chakulia تک تین ریل لائنوں کا افتتاح کریں گی۔
اِس کے علاوہ وہ اپنے دورے کے آخری دن Rairangpur قبائلی تحقیقی مرکز،Dand Bose ہوائی اڈے کی تعمیر اور Rairangpur اسپتال کو ایک سُپر اسپیشلٹی طبی مرکز میں تبدیل کئے جانے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں