ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 10, 2025 2:43 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پریاگ راج میں مہا کمبھ میں پوِتر ڈبکی لگائی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج مہاکنبھ میں تروینی سنگم پر پوتر ڈبکی لگائی۔ انہوں نے گنگا، جمنا اور سرسوَتی ندیوں کے تریوینی سنگم پر پوجا اَرچنا بھی کی۔ صدر جمہوریہ تروینی سنگم پر کشتی کے ذریعے پہنچیں اور انہوں نے سائبیریا کے پرندوں کو دانا کھلایا۔

وہ پریاگ راج کے اکشے وَت اور بڑے ہنومان مندر کا بھی دورہ کریں گی۔ ڈیجیٹل مہاکنبھ تجرباتی مرکز میں وہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ مہا کنبھ کی گہرائی کا بھی مشاہدہ کریں گی۔ اس موقع اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ  یوگی آدتیہ بھی موجود رہیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں