August 8, 2024 9:56 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نیوزی لینڈ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کیا

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ تعلیم، سماجی تبدیلی اور ملک کی تعمیر کا ایک موثر وسیلہ ہے۔ آج ولنگٹن میں Takina ولنگٹن کنوینشن سینٹر میں نیوزیلینڈ کی بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت سرکار نے ملک میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، جو نیوزیلینڈ کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں، آج صبح راجدھانی ولنگٹن پہنچیں۔ ولنگٹن میں گورنمنٹ ہاؤس میں نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل Dame Cindy Kiro کی موجودگی میں اُنھیں باضابطہ طور پر استقبالیہ دیا گیا اور رائل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ 

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو دی گئی باضابطہ استقبالیہ تقریب کے دوران مالامال روایتی Maori ثقافت کو پوری طرح نمایاں کیا گیا۔ گورنر جنرل Dame Cindy Kiro  نے ولنگٹن میں گورنمنٹ ہاؤس کے لان میں براہ راست Haka  کارکردگی کے بعد Hongi روایت میں ان کا خیر مقدم کیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد صدر مرمو نے Takina کنویشن سینٹر میں نیوزیلینڈ انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کیا۔ جہاں انھوں نے تعلیمی نصاب میں Maori ثقافت کو شامل کرنے کے لیے نیوزی لینڈ حکومت کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ 2020 کی تعلیمی پالیسی میں بھارت کے لئے تعلیمی نظام میں کثیر تادیبی طریقہ کار کو شامل کیا گیا ہے۔

صدر مرمو نے بعد میں دن میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ Winston Peters کے ساتھ باہمی میٹنگ کی۔