ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلی میں راشٹرپتی بھون میں کھیل کود کے 2024 کے قومی انعامات تقسیم کئے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلی میں راشٹرپتی بھون میں کھیل کود کے، 2024 کے قومی انعامات تقسیم کئے۔ شطرنج کے عالمی چمپئن ڈی گوکیش، پیرس اولمپکس میں دو بار تمغہ جیتنے والی منوبھاکر، مردوں کے ہاکی ٹیم کپتان ہرمن پریت سنگھ اور پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پروین کمار کو، باوقار میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈس سے نوازا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ پچھلے 4 سال کے دوران کسی کھلاڑی کی قابل تحسین اور غیر معمولی کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔ معذور افراد کی نشانے بازی کے کوچ سبھاش رانا، نشانے بازی کوچ دیپالی دیش پانڈے، ہاکی کوچ سندیپ سانگوان، بیڈمنٹن کوچ ایس مرلی دھرن اور فٹبال کوچ ’ارمانڈو ایگنیلو کولاکو‘ کو، دروناچاریہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ارجن انعامات 32 کھلاڑیوں کو دیئے گئے ہیں۔ اِن میں ایتھلیٹس جیوتی Yarraji اور انّو رانی، مکے باز نیتو اور سَویتی، شطرنج کھلاڑی ونتکا اگروال، ہاکی کھلاڑی سلیمہ ٹِیٹے، ابھیشیک، سنجے، جرمن پریت سنگھ اور سکھجیت سنگھ شامل ہیں۔ انعام پانے والی دیگر شخصیتوں میں معذور افراد کے تیر انداز راکیش کمار، معذور افراد کی ایتھلیٹس پریتی پال، جیون جی دیپتی، اجیت سنگھ اور سچن کھلاڑی بھی شامل ہیں۔آزمودہ کار ایتھلیٹ سُچا سنگھ اور آزمودہ کار معذور افراد کے تیراک مرلی کانت پیٹکر کو زندگی بھر کی خدمات کے صلے میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ چنڈی گڑھ یونیورسٹی کو مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی دی گئی ہے۔ اِس یونیورسٹی کو ”کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز“ میں مجموعی طور پر اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے پر یہ ٹرافی دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں