صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پانی کے تحفظ، بہتر انتظام اور تقسیم کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے عوامی تحریک شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آج نئی دلی کے بھارت منڈپم میں آٹھویں بھارت واٹر ویک کا افتتاح کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے پانی کو محفوظ کرنے اور اس کے استحکام جیسے معاملات حل کرنے کی خاطر متحدہ کوششوں کی اہمیت پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آبی ذخائر کے انتظامات سے متعلق قدیم روایتی طریقے موجود ہیں جو آج جدید طرز پر اپنائے جاسکتے ہیں۔ صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ بھارت کے قدیم صحیفوں میں ہزاروں سال پہلے پانی کو محفوظ کرنے کے بارے میں ذکر کیا گیا تھا۔ صدر جمہوریہ نے جل جیون مشن کے بارے میں بھی بتایا جس سے پورے ملک میں پانی کی تقسیم میں بہتری آئی ہے۔
Site Admin | September 17, 2024 4:55 PM