ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 16, 2025 9:48 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلّی میں قومی قبائلی میلے آدی مہوتسو کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک اُسی وقت ترقی کرے گا جب قبائلی برادری کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جائے گا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں آدی مہوتسو کا افتتاح کیا۔ انھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قبائلی روایتوں اور طرزِ زندگی سے، ملک کی ثقافت مالامال ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس سال کے بجٹ میں قبائلی بہبود کیلئے تین گنا رقم مختص کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک اُسی وقت ترقی کرسکتا ہے جب قبائلی سماج کی سطح کو اوپر لایا جائے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ قبائلی سماج کو بہت تیزی سے ترقی دینے کیلئے کثیر رخی کوششیں کی جارہی ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ قبائلی سماج کی دستکاری، کھانے پینے کی چیزیں، لباس اور زیورات، علاج معالجے کے طور طریقے، گھریلو سازوسامان اور کھیل کود، ملک کی بیش قیمت وراثت کا حصہ ہے۔
آدی مہوتسو کا انعقاد، قبائلی امور کی وزارت کر رہی ہے۔ یہ مہوتسو 24 فروری تک جاری رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں