ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 11, 2024 9:59 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلّی میں 45 ایوارڈ یافتگان کو قومی پنچایت ایوارڈس عطا کیے

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی کے وگیان بھون میں پنچایتی راج کی وزارت کی طرف سے منعقدہ قومی پنچایت ایوارڈ 2024 پیش کئے۔ اِس سال مختلف زمروں میں مجموعی طور پر 45 ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔ اِس سے زمینی سطح پر حکمرانی اور کمیونٹی ترقی میں ہمہ جہت کامیابیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ اڈیشہ اور تریپورہ کو سب سے زیادہ سات ایوارڈ ملے ہیں۔ صدرِ جمہوریہ نے اِس موقع پر تمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو یہ کہتے ہوئے مبارکباد دی اور اُن کے کاموں کی ستائش کی کہ یہ ایوارڈ، پنچایت کے جذبے اور کوششوں کی علامت ہیں، جو مستقبل میں بہتر کام کرنے کیلئے ترغیب دیں گے۔

صدر مرمو نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد صرف خود کفیل اور قابل مقامی بلدیات پر ہی رکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پچھلی ایک دہائی میں سرکار نے پنچایتوں کو خود مختار بنانے کیلئے اہم کوششیں کی ہیں، جس کا مقصد حتمی نتائج حاصل کرنا ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے قومی پنچایت ایوارڈ 2024 پیش کئے، جن میں دین دَیال اپادھیائے پنچایت Satat وِکاس پُرسکار، ناناجی دیشمکھ سَرووتّم پنچایت Satat وِکاس پُرسکار، گرام اُرجا سوراج وِشیش پنچایت پُرسکار، کاربن نیوٹرل وِشیش پنچایت پُرسکار اور پنچایت Kshamta نرمان سرووتّم سنستھان پُرسکار جیسے زمرے شامل ہیں۔

اِس سال تقریباً ایک لاکھ 94 ہزار گرام پنچایتوں نے اِس میں حصہ لیا۔ پنچایت ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 42 فیصدی خواتین کی قیادت والی پنچایتیں ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں