September 4, 2024 2:40 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مہاراشٹر کے لاتور میں وشوشانتی بدھ وہار کا افتتاح کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مہاراشٹر کے لاتور ضلعے کے Udgir  میں وشو شانتی بدھ وہار کا افتتاح کیا اور اُسے ملک کو وقف کیا۔ انہوں نے بدھ وہار کے اندر گوتم بدھ کے مجسمہ کو نصب کیا اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے پر عقیدت کے پھول نذر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔گورنر سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، سماجی انصاف کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے اور نائب وزیراعلیٰ دویندر فڑنویس اس موقع پر موجود تھے۔ Udgir میں یہ بدھ وہار کرناٹک کے Kalburgi میں قائم بدھ وہار کی ہی طرز پر قائم کیاگیا ہے۔

دوسری طرف صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ کو قومی راجدھانی میں کسی اتھارٹی، بورڈ کمیشن اور خودمختار ادارہ تشکیل دینے اوران کے اراکین کا تقرر کرنے سے متعلق اختیارات تفویض کئے ہیں۔ مرکزی وزارتِ داخلہ نے اِس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن، آئین کی دفعہ 239 کے تحت جاری کیاگیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں