ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 18, 2024 9:45 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملاوی کے اپنے ہم منصب Lazarus Chakwera کے ساتھ باہمی مذاکرات کئے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تین افریقی ملکوں کے اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر ملاوی کے دورے کے دوسرے دن آج اپنے ہم منصب Lazarus Chakwera سے باہمی میٹنگیں کیں۔ وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد بھارت اور ملاوی کے درمیان چار مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔
بھارت اور ملاوی نے کھیلوں، نوجوانوں کے امور، ادویات سازی اور آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون سے متعلق چار اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔ خیرسگالی کے جذبے کے طور پر بھارت ملاوی کو ایک ہزار میٹرک ٹن چاول اور Bhabhtron کینسر کے علاج کی مشینیں دے رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملاوی میں ایک مستقل مصنوعی اعضا بدلے جانے کا مرکز کھولے جانے کا بھی اعلان کیا۔ امور خارجہ کی وزارت کے سکریٹری ارُن کمار چٹرجی نے ملاوی کے صدر جمہوریہ کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ اُن کے اِس دورے سے بھارت-ملاوی تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔باہمی اور وفد کی سطح کی بات چیت میں دونوں ملکوں کی پیشرفت اور خوشحالی کی جانب دونوں ملکوں کے مضبوط عزم کی توثیق کی ہے۔
صدر جمہوریہ کا دورہ کَل مکمل ہوجائے گا اور وہ ملاوی سے دلّی روانہ ہوجائیں گی۔ صدر جمہوریہ کَل شری رادھا کرشنا مندر اور ملاوی کی مشہور جھیل کا دورہ کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں