ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 10, 2025 9:50 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کیلئے سرکردہ بھارت نژاد افراد کو پرواسی بھارتیہ سمّان عطا کئے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج 27 بھارت نژاد افراد کو مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں کارکردگی کیلئے باوقار پرواسی بھارتیہ سمّان سے نوازا۔ آج سہ پہر بھوبنیشور کے جنتا میدان میں، منعقد 18ویں پرواسی بھارتیہ دِوَس کانکلیو کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت نژاد افراد نے ہمارے ملک کی بہترین طریقے سے نمائندگی کی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بیرونِ ملک آباد بھارتیوں نے نہ صرف اپنے ملک کو آباد کیا ہے بلکہ اُن اقدار اور علم کو بھی محفوظ رکھا جو صدیوں سے بھارتی تہذیب کی بنیاد ہیں۔ پرواسی بھارتیہ دِوَس کنونشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے 2047 تک وکست بھارت کے مشن میں بیرون ملک میں رہ رہے اُن افراد سمیت ہر بھارتی کی سرگرم اور پُرجوش شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں