ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 24, 2025 9:49 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے قبائلی برادریوں پر زور دیا ہے کہ وہ خودکفالت حاصل کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی تمام اسکیموں کے فوائد سے استفادہ کریں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے قبائلی برادری سے کہا ہے کہ وہ مرکزی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور خودکفیل بنیں۔ صدر جمہوریہ آج شام اڈیشہ کے نیا گڑھ ضلعے میں Kaliapalli کے مقام پر بھارتیہ Biswabasu Shabara سماج کے یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کررہی تھیں۔ انھوں نے معیاری تعلیم، ہنرمندی کے فروغ اور موبائل کنیکٹی وٹی کے ذریعے قبائلی گاؤوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کے مرکزی سرکار کے عہد کو دوہرایا۔ انھوں نے حاشیے پر رہنے والے قبائلی گروپوں کو خاص طور پر اصل دھارے میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ 2047 تک ایک وِکست بھارت کے ملک کے ویژن کو حاصل کرنے میں اپنا رول ادا کرسکیں۔صدر جمہوریہ اپنی آبائی ریاست اڈیشہ کے دو روزہ دورے پر آج سہ پہر بھونیشور پہنچی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں