صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایسا کوئی کام نہ کریں، جو اُن کے Charactor کی بدنامی کا باعث بنے۔ انہوں نے تلقین کی کہ بلند اخلاقی اقدار اُن کے کام کرنے کے طریقے اور رویے کا جزو ہونا چاہیے۔ محترمہ مرمو نے یہ بات آج اودے پور میں موہن لال سُکھاڈیا یونیورسٹی میں جلسہئ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا یقین تھا کہ Charactor، تعلیم سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ زندگی کے ہر پہلو سے دیانتداری کی عکاسی ہونی چاہیئے۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ 21ویں صدی میں ہر شعبے میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں۔سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں یہ تبدیلیاں آرہی ہیں۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ ایک ایسے وقت میں انہیں اپنی تعلیم کی افادیت کا جذبہ برقرار رکھنا چاہیئے۔
Site Admin | October 3, 2024 2:22 PM