صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے برتاؤ میں آئین کے نظریات کو شامل کریں، اپنے بنیادی فرائض کو پورا کرے اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے قومی ہدف کے حصول کی خاطر کام کریں۔ آج یومِ آئین کے موقع پر نئی دلّی میں Samvidhan Sadan کے مرکزی ہال میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھارتی آئین کو ایک جیتا جاگتا اور ترقی پسند دستاویز قرار دیا، جس کے ذریعے ملک سماجی انصاف اور سب کی شمولیت پر مبنی ترقی کے اہداف کو حاصل کر رہا ہے۔
لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے ریزرویشن سے متعلق ناری شکتی وَندن ادھینیم کی منظوری کی ستائش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
اپنے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ بھارت، خاطر خواہ اقتصادی ترقی، مضبوط بنیادی ڈھانچے اور بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اِن سبھی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
لوک سبھا اسپیکراوم برلانے کہاکہ بھارتی آئین برسوں کی ریاضت، قربانی اورملک کے عوام کی قوت کانتیجہ ہے۔
اِس تقریب کے دوران صدر جمہوریہ نے آئین کو اختیار کیے جانے کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک یادگاری سکّہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء، لوک سبھا اور راجیہ سبھا، دونوں ایوانوں کے اپوزیشن رہنما، ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر سرکردہ شخصیات نے اِس تقریب میں شرکت کی۔
Site Admin | November 26, 2024 9:25 PM