September 15, 2024 9:27 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے شہریوں، خاص طور پر مسلم برادری کو، میلادالنبی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ یہ دن پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے شہریوں، خاص طور پر مسلم برادری کو، میلادالنبی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ یہ دن پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیغمبر اسلام نے محبت اور اُخوت کے احساسات کو مضبوط کرنے کی ہرشخص کو تحریک دی ہے اور سماج میں برابری اور ہم آہنگی پر زور دیا ہے۔ انھوں نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ دوسروں کے تئیں ہمدردی برتیں اور انسانیت کی خدمت کریں۔ صدر جمہوریہ نے عوام سے زور دے کر کہا کہ وہ مقدس قرآن کی تعلیمات کو اپنے اندر ضم کریں اور ایک پُرامن سماج کی تعمیر کا عزم کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں