ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 26, 2025 3:17 PM | Padma awards

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سال 2025 کیلئے 139 پدم ایوارڈز عطا کئے جانے کی منظوری دی ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سال 2025 کیلئے 139 پدم ایوارڈز عطا کئے جانے کی منظوری دی ہے۔ پدم ایوارڈز کی فہرست میں 7 پدم وبھوشن، 19 پدم بھوشن اور 113 پدم شری ایورڈز شامل ہیں۔ اِن ایوارڈ یافتگان میں 23 خواتین بھی ہیں۔ اِس فہرست میں غیر ملکیوں / NRI / پی آئی او / او سی آئی کے زمرے سے 10 افراد اور 13 بعد از مرگ ایوارڈ یافتگان ہیں۔ بھارتی مصنف اور ادیب MT Vasudevan Nair، سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سابق چیئرمین Osamu Suzuki اور گلوکارہ شاردا سنہا کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے۔ گلوکار پنکج اداس  اور ماہر اقتصادیات وویک دیو رائے کو بعد از مرگ پدم بھوشن سے سرفراز کیا گیا ہے۔

ہاکی کھلاڑی پی آر شری جیش کو بھی پدم بھوشن ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ کرکٹ کھلاڑی آر اشون اور فٹبال کھلاڑی IM Vijayan کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پدم وبھوشن ایوارڈ کسی بھی شعبے میں غیر معمولی اور ممتاز خدمات کیلئے جبکہ پدم بھوشن ایوارڈ اعلیٰ قسم کی ممتاز خدمات اور پدم شری ایوارڈ ممتاز خدمات کیلئے عطا کیا جاتا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں