صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ بدعنوانی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی حکومت کی پالیسی سے بدعنوانی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیانتداری اور ڈسپلن کو بھارتی سماج میں زندگی کے اقدار کی حیثیت حاصل ہے۔صدرجمہوریہ نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں، جس کا انعقاد سینٹرل ویجی لینس کمیشن CVC کے بیداری ہفتے2024 کے موقع پر کیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ایک بیماری ہے، جس کا جڑ سے خاتمہ کردیا جانا چاہئے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت نے بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے فائدوں کی راست منتقلی کی اسکیم، ای-مارکیٹ پلیس اور اقتصادی مجرموں سے متعلق قانون کا، اِن اقدامات میں سے، کچھ کے طور پر ذکر کیا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ بدعنوان افراد کے خلاف جلد قانونی کارروائی کیا جانا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کام اور فلاحی اسکیموں میں لوگوں کی دلچسپی، حکمرانی کے لیے طاقت کا ایک وسیلہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بدعنوانی، اقتصادی ترقی میں محض کوئی رکاوٹ نہیں ہے، بلکہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ویجی لینس کمشنر آر کے سریواستو نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے، بدعنوانی کے تئیں ہرگز برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔
Site Admin | November 8, 2024 2:22 PM