ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 26, 2024 10:28 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے زور دے کر کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے نوجوانوں کیلئے کئی شعبوں میں موقعے پیدا ہوں گے۔ انھوں نے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے کہا کہ وہ مقامی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کم خرچ طریقوں کو ترجیح دیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت AI، پوری دنیا کیلئے ایک ترجیحی میدان بن گیا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ابھرتی ہوئی اِس ٹکنالوجی سے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کیلئے بڑے پیمانے پر موقعے پیدا ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ بَین شعبہ جاتی طریقہئ کار سے، انجینئرنگ کے شعبے میں اختراع کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

کَل چھتیس گڑھ میں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی NIT رائے پور کے، سندوں کی تقسیم کے سالانہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بھارت، AI سے متعلق عالمی شراکت داری کا ایک بانی   رکن ہے۔

انھوں نے خاص طور پر کہا کہ کس طرح AI کی وجہ سے، جو یکسر تبدیلی لانے والی ایک تکنیک ہے، جس سے کمپیوٹرز بہت سے جدید ترین کام کرپاتے ہیں، مختلف شعبوں میں نوجوانوں کیلئے موقعے پیدا ہوں گے۔

اِس سے پہلے دن میں صدر مرمو نے ایمز رائے پور کی، تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کَل شام نیا رائے پور میں ”پُر کھوٹی مُکتنگن“ کے مقام پر منعقدہ ایک پروگرام میں 70 لاکھ خواتین کو چھتیس گڑھ حکومت کی Mahtari  وندن یوجنا کی نویں قسط آن لائن وسیلے سے جاری کی۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ نے اسکیم کے مستفدین اور ساتھ ہی ساتھ قبائلی افراد کے ساتھ بات چیت کی۔

پروگرام کے دوران صدر جمہوریہ نے قبائلی ثقافت اور بااختیار بنانے کے موضوع پر تین کتابوں کا اجرا بھی کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں