صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ رکشا بندھن بھائیوں اور بہنوں کے درمیان ایک منفرد رشتے کا تہوار ہے جو محبت اور آپسی اعتماد کے جذبے کو مضبوط کرتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار مذہبی اور ثقافتی حدوں سے بھی آگے جاتا ہے جو ملک کی کثرت میں وحدت کی علامت کا اظہار ہے۔ صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ یہ تہوار خواتین کے حقوق کے تحفظ کے تئیں ہمارے عزم کو مستحکم کرتا ہے۔
Site Admin | August 18, 2024 9:38 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔
