ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 5, 2025 10:03 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں سالانہ ثقافتی فیسٹیول کا افتتاح کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں راشٹرپتی بھون میں ایک سالانہ ثقافتی میلے ”وِوِدھتا کا امرت مہوتسو“ کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس میلے میں ملک کے مختلف حصوں کی رنگارنگ اور متنوع وراثت کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ مختلف خطوں کی منفرد روایات کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس تقریب میں شرکت کریں اور فنکاروں نیز کاریگروں کے اعتمادم کو مستحکم بنائیں۔ صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ اس سال میلے میں پانچ سو سے زیادہ کاریگر، دستکار اور بُنکر روایتی دستکاریوں اور ہتھ کرگھوں کی نمائش کریں گے۔

اس سال، میلے میں جنوبی بھارت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، جس میں کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی پانچ ریاستوں کے ساتھ ساتھ لکشدیپ اور پُدوچیری بھی شامل ہیں۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ چار سو سے زیادہ فنکار، جنوبی بھارت کی ثقافتی رنگا رنگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، مختلف قسم کے لوک اور کلاسیکی رقص اور موسیقی کے پروگرام پیش   کریں گے۔

یہ میلہ، کل سے اس ماہ کی 9 تاریخ تک عوام کیلئے کھلا رہے گا۔ لوک صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک میلے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں