صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی کھیلوں سے فطری محبت اُس وقت نظر آئی جب انہوں نے راشٹرپتی بھون کے بیڈمنٹن کورٹ میں معروف کھلاڑی سائنا نہوال کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلا۔ صدر جمہوریہ کا یہ اقدام بھارت کے بیڈمنٹن کے پاور ہاؤس کے طور پر ابھرنے کو پیش نظر رکھتے ہوئے حوصلہ افزا ہے۔ بھارت کی متعدد کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر بڑا اثر ڈالا ہے۔ ’اُن کی کہانی-میری کہانی‘ سیریز کے حصے کے طور پر پدم ایوارڈ یافتہ مشہور کھلاڑی سائنا نہوال راشٹرپتی بھون ثقافتی مرکز میں آج ایک لیکچر دیں گی اور حاضرین کے ساتھ بات چیت کریں گی۔×
Site Admin | July 11, 2024 3:27 PM